Saturday, 1 November 2014

وردی والے غنڈے!

پاکستان میں آج کل ایک  ایسی شرمناک ثقافت بہت تیزی سے زور پکڑ رہی ہے، جو وجود میں تو کافی عرصہ پہلے ہی آگئی تھی مگر اس کا خاتمہ کرنے کا نہ تو کسی نے سوچا اور نہ ہی کوشش کی. 
کراچی کے مختلف علاقوں میں کچھ افراد جو کے وردی میں ملبوس ہوتے ہیں، غریب ٹھیلے والوں، دکانداروں، ہوٹل والوں اور عام عوام کو لوٹتے ہیں.  یہ مختلف علاقوں میں مختلف ناموں سے جانے جاتے ہیں.  کہیں انہیں ٹھلے کہتے ہیں اور کہیں "پولیس "
موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنے  کے قصے تو انکے بہت مشہور ہیں مگر اب ان وردی والے لٹیروں نے اپنا ایک نیا روپ دکھایا ہے. 
یہ لوگ اپنی 'سرکاری' گاڑی میں الگ الگ علاقوں میں جا کے وہاں کھڑے ٹھیلے والوں سے سامان لیتے ہیں اور بغیر پیسے ادا کئے چلے جاتے ہیں. 
کبھی بھوک لگتی ہے تو  کسی ہوٹل میں پیٹ بھر کھاناکھا کے بغیر بل دئیے نکل جاتے ہیں اور اگر کوئی ان سے ان کی اس حرکت کی شکایت کرے تو یہ لوگ اس کو اپنی وردی کا رعب دکھاتے ہیں. 
کسی موٹرسائیکل سوار سے بغیر کسی وجہ رشوت مانگنا تو معمول ہے اور اگر کوئی نہ دے تو اسکو تھانے لے جا کے اس پے ایسا جادو کرتے ہیں کے اچانک اس کے پاس سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیتے ہیں. 
عوام سے گزارش ہے کے ان وردی والے لٹیروں سے بچ کر رہیں اور حکومتی نمائندگان سے گزارش ہے کے اس مسئلے پر غغور کریں.  شکریہ! 

1 comment:

  1. یہ تو ہوگئی چھوٹی وردی والے۔۔ کبھی خاکی وردی کی بھی بات کریں جنہوں نے ملک کا یہ حا ل کیا!

    ReplyDelete